70سال میں پاکستان پہلی بار فیصلہ کن تاریخ لکھنےجارہاہے،بابراعوان

فیصل آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ 70سال میں پاکستان پہلی بارفیصلہ کن تاریخ لکھنے جا رہا ہے۔
فیصلہ عوام نے کرنا ہے چورکوووٹ دینا ہے یا چوکیدارکو، ایسا موقع پھرنہیں آئے گا اس لیے تبدیلی کے لیے ووٹ دیں۔
پنجاب میں اتنا پیسہ آیا لیکن لگا کہاں ہے، ہم ان کے منصوبوں سے متعلق فائلیں کھولیں گے، چور کو ہٹا کر چورلائیں گے توچوری بڑھے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کسی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوزکیا توآرٹیکل 6 کامقدمہ درج ہوگا، پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ سب ادارے مل کرشفاف الیکشن کرائیں گے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا میڈیا سیل اسلام آباد میں بند ہوا، گورنرہاؤس پنجاب میں کھل گیا۔
ایسا کون حکمران ہوگا جودشمن ملک کے سربراہ کے کان میں گفتگوکرے گا، سابق حکمرانوں نے پاکستان کوعالمی طورپرتنہا کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگرشیرہوتوانگریزوں کے چرنوں سے باہرنکلو، کیسا شیر ہے جو ملک کے انصاف اورعدل سے ڈرتا ہے۔
خاص منصوبوں میں پاکستان کا پیسہ لگا کرلوٹنے کا دورچلا گیا، عوام کس کوواپس لانا چاہتے ہیں، کرپشن میں ڈوبے شخص کویا تبدیلی کو۔

پنھنجي راءِ لکو