خواتین کے لیے بھارت خطر ناک ترین ملک قرار

المی ماہرین کی رائے پر مشتمل تھومپسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے میں جنسی تشدد، ہراسانی، ذہنی اور گھریلو تشدد سمیت خواتین کو درپیش مختلف قسم کے خطرات پر سوالات کیے گئے۔
خواتین سے زیادتی ، جنسی ہراساں اور تشدد میں بھارت نمبر ون قرار پایا ہے جبکہ افغانستان کا دوسرا، شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور پاکستان چھٹے نمبر پرہے جبکہ مغربی ممالک میں امریکا واحد ملک ہے جو ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔
خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات کی وجہ سے بھارت کو سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہناہےکہ فہرست میں پہلا نمبر ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں خواتین کےتحفظ کےلیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔
اس سروے کی ضرورت می ٹو مہم کے بعد محسوس کی گئی، می ٹی مہم میں دنیا بھر سے ہزاروں خواتین اپنے ساتھ پیش آئے جنسی ہراسانی کے واقعات منظر عام پر لائیں۔ واضح رہے کہ ٹاپ ٹین ملکوں میں شامل امریکا واحد مغربی ملک ہے۔

پنھنجي راءِ لکو