الیکشن 2018 : میڈیا نمائندوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

میڈیا نمائندے عوام میں شعور اجاگر کریں ، رپورٹنگ کے دوران غیر جانبداری ترجیح ہونی چاہیے اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔
میڈیا عوام کو سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی مہم اور ووٹنگ سے آگاہ کرےگا اور افواہوں ، مفروضوں اور پروپیگنڈے سے گریز کرے گا۔
کسی امیدوار یاجماعت کی مخالفت یا جانبداری کے پروگرام نشر نہیں کیے جاسکیں گے اور میڈیا اپنی کوریج میں پروفیشنلز اسٹینڈرڈ کو ملحوظ خاطر رکھے گا۔
میڈیا برداشت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا اور کسی مذہب، عقیدہ، ذات کو نشانہ بنانے سے متعلق مواد شائع یا نشر نہیں کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا کے خلاف پرتشدد کاروائیوں، ڈرانےدھمکانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر اتھارٹیز مکمل تحقیقات کی پابندہوں گی جب کہ امیدوار، سیاسی جماعتیں اور حکومتی اتھارٹیز میڈیا کے آزادی اظہار رائے کے حق کا احترام کریں گی۔

پنھنجي راءِ لکو