انتخابات کا قومی فریضہ پوری ذمہ داری سے ادا کیا جائے گا ، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز نے خطے میں جیواسٹریٹجک صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ کور کمانڈرز نے دیرپا امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ قومی فریضہ پوری ذمہ داری سے ادا کیا جائے گا اسکے ساتھ ہی دفاع اور داخلی سلامتی پر توجہ مرکوز رہے گی۔

پنھنجي راءِ لکو