پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ

پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں وفد نے پاکستان کا موقف پیش کیا۔لیکن پھر بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پاکستان کے حلیف تصور کیے جانے ممالک ترکی، چین اور سعودی عرب نے بھی ان کی حمایت کی۔
فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بات اس لیے کی کہ فرانس کی طرف سے پاکستان میں حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ تھا، لیکن اس کے باوجود حافظ سعید کی کالعدم تنظیم کو مختلف نام سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔

پنھنجي راءِ لکو