توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز نااہل قرار

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔
کیس کی سماعت کے دوران دانیال عزیز کے وکیل علی رضا نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دانیال عزیز نے تضحیک آمیز بیان نہیں دیا، نجی ٹی وی نے پرائیوٹ تقریب کی ویڈیو نشر کی ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے تھے کہ نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کے نکات کی تردید نہیں کی گئی۔ اس موقع پر وکیل نے منطق پیش کی کہ نجی ٹی وی کے بیان کی ٹرانسکرپٹ کو دانیال عزیز نے تسلیم نہیں کیا، دانیال عزیز نے عدالتی فیصلوں پر فقط تنقید کی ہے۔
جسٹس مشیر عالم نے چارج شیٹ پڑھ کر سنائی تھی جس کے مطابق دانیال عزیز نے جج کی تضحیک اورعدالت کی توہین کی۔ انہوں نے 8 ستمبر کو کہا کہ نگران جج نے نیب لاہور کو طلب کر کے تیار کیا۔

پنھنجي راءِ لکو