سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا، انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا کہ لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متعدد رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوادیے ہیں۔
