عام انتخابات کے لیے ووٹرزکی حتمی فہرستیں تیار

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرزکی حتمی فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں جس کے مطابق ملک میں ووٹرزکی کل تعداد 10کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ہوگئی اور ان میں مردووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار146 ہوگی۔
فہرستوں میں پنجاب میں مردووٹرزکی تعداد 3کروڑ36 لاکھ 79 ہزار 993، سندھ میں مردووٹرزکی تعداد 1 کروڑ 24لاکھ 36 ہزار844 ، خیبرپختونخواہ میں مردووٹرزکی تعداد87لاکھ5ہزار831، بلوچستان میں مردووٹرزکی تعداد24لاکھ86 ہزار230، قبائلی علاقوں میں مرد ووٹرزکی تعداد 15لاکھ 7 ہزار 902، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 463، پنجاب میں خواتین ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار877، سندھ میں خواتین ووٹرزکی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار400 ، خیبرپختونخوا میں خواتین ووٹرزکی تعداد 66 لاکھ 10 ہزار 468، بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 18لاکھ 13 ہزار 264، قبائلی علاقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 522 اور اسلام آباد میں خواتین ووٹرزکی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار885 ہوگئی۔

پنھنجي راءِ لکو