امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز

جوامیدوارسرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے گاوہ آزادتصورہوگا۔
امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔
امیدواروں کوانتخابی نشان30جون کوالاٹ کیے جائیں گےجبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ یکم جولائی کوآویزاں کردی جائےگی۔
سیاسی جماعتیں شام6بجےتک اتھارٹی لیٹر ای میل کے ذریعے بھجوائیں ۔
عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے۔
انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور 24 جولائی کو وقفے کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی۔
انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

پنھنجي راءِ لکو