آرمی چیف نے12دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق جن دہشتگردوں کوفوجی عدالت نے سزائے موت کاحکم سنایا وہ دہشت گردسیکیورٹی اورتعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث تھے،دہشت گردمعصوم شہریوں کےقتل میں بھی ملوث تھے،دہشت گردبنوں،ڈی آئی خان جیلزپرحملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اہلکاروں سمیت99افرادکےقتل میں ملوث تھے،شہیدکیےگئےافرادمیں92اہلکاراور7عام شہری تھے،دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سےسزائیں سنائی گئی تھیں ۔
سزائے موت کے دہشت گردوں میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو