بنوں : رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، سابق وزیراعلی اکرم درانی معجزانہ طور پر خود محفوظ رہے۔
حویدکےعلاقےمیں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کےقافلے پربم حملہ ہوا۔ اکرم خان درانی انتخابی جلسےمیں شرکت کےلیےجارہے تھےکہ انکے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔سابق وزیراعلی اکرم درانی معجزانہ طور پر خود محفوظ رہے۔
پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اکرم خان درانی این اے 35 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑرہے ہیں۔
