خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔
عمران خان کو خواجہ سعد رفیق پر 680 ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد یہ برتری کم ہو کر 608 رہ گئی ہے۔
