افغان صدر کی عمران خان کووزارت سنبھالنےکےبعد دورہ افغانستان کی دعوت : نعیم الحق

نعیم الحق نے گفتگو کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہاکہ اشرف غنی نےکہاپاکستان اورافغانستان کےتعلقات تاریخی ہیں،انتخابات میں شکست کاسامناکرنےوالےمنفی سیاست کررہےہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کاوزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہوگا،مولانافضل الرحمان بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کامظاہرہ کریں مولانا فضل الرحمان حلف نہ اٹھانےکا فیصلہ واپس لیں ۔
نعیم الحق نے کہاکہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کررہےہیں،مرکزاور پنجاب میں حکومت بنانےکا حق رکھتےہیں،پنجاب میں حکومت سازی کےلیےرابطےجاری ہیں ۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ھتاکہ پنجاب میں ن لیگ سےزیادہ سیٹیں لےچکےہیں،پنجاب میں حکومت بنانےکےلیےمطلوبہ تعداد موجود ہے ۔
نعیم الحق نے کہاکہ تمام حلقےکھولنےکےلیےتیارہیں،جلد پنجاب میں حتمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،گورنرسندھ کون ہوگا اس پراب تک بات نہیں ہوئی ۔

پنھنجي راءِ لکو