پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، بابراعوان

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے5حلقوں کےکاغذات پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ عمران
خان الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ تاریخ میں پہلی باروزیراعظم پانچوں حلقوں سےکامیاب ہوا۔ انھوں نےکہا تھا پانچوں حلقوں سےعمران
خان کے الیکشن لڑینے سے متعلق تفصیلی ملاقات ہوئی ۔
تحریکِ انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ قوم کویقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان میں اتحادی حکومت ہوگی جبکہ
مرکز،پنجاباورخیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی حکومت بنائےگی۔ انھوں نے کہا کہ آنےوالے دن روشن پاکستان کےدن ہیں۔ چیئرمین
عمران خان ایک ایک چیزپرنظررکھےہوئےہیں۔ بہترین لوگ کابینہ میں شامل کیاجائےگے۔
انھوں نے کہا کہ لیڈردوقسم کےہوتےہیں۔ پاکستان کوویلرلیڈرتوملتےرہے مگر پہلی بارہیلرلیڈرآیاہے۔ پاکستان میں اب مزید تجربے
کرنےکی گنجائش نہیں رہی۔ پسےہوئے طبقات کےلیےآوازاٹھائیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ بڑے پیمانے پرجوڈیشل ریفارمزکریں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں اکثریت پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ بہت سے لوگ اس وقت تحریکِ
انصاف سے رابطے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کوجوخطرات تھے مزید ان سےڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اداروں کو
مضبوط کرنےوالی حکومت آرہی ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ اب صرف وہ لوگ رہ گئے جو کہتےحلف نہیں اٹھائیں گے۔ جمہوریت کی تعمیرنو کا آغازہورہاہے۔اس میں حصہ
ڈالیے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ڈاؤن سائزنگ کا دوراب ختم ہوجائےگا۔ عمران خان حلف اٹھانے کےبعد آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو