پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس، عمران خان بطور وزیراعظم نامزد

عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کو مرکز میں نمائندگی کے لیے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی بھی حمایت حاصل ہے۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوا،اجلاس میں عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، نعیم الحق و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز پر تمام نو منتخب ارکان نے عمران خان کو متفقہ طور پر وزیراعظم نامزد کیا۔ عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی قرارداد شاہ محمود قریشی نے پیش کی، تمام نو منتخب اراکین نے عمران خان کو متفقہ طور پر وزیراعظم نامزد کیا،اس موقع پر تمام اراکین نے عمران خان کو کھڑے ہوکر مبارکباد پیش کی۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ عمران خان ارکان قومی اسمبلی کو اہم فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری، عارف علوی ، عمران اسماعیل، شفقت محمود اور دیگر رہنما شریک تھے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پنھنجي راءِ لکو