پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے آر ٹی ایس سسٹم کے بند ہوجانے پر ریمارکس دیئے۔
انکا کہنا تھا کہ پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے، الیکشن کےدن کمیشن کاسسٹم ہی نہیں چلا،اچھےبھلےالیکشن پرمہربانی فرمادی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب ہمارےپاس کیسزآئیں گےتومعلوم نہیں کیاکریں گے،3بارمیں نےچیف الیکشن کمشنرسےرابطہ کیا،چیف الیکشن کمشنرنےکوئی جواب نہیں دیا،شاید الیکشن کےدن چیف الیکشن کمشنرسورہےتھے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے تھے۔ نتائج کےاعلانات بروقت نہ ہونے سے الیکشن کی شفافیت پر سیاسی جماعتوں نے سوالات اٹھادیے تھے۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رزلٹ میں تاخیر ہونے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ملک بھر سے الیکشن کے نتائج کے حصول کے لیے نادرا کے بنائے گئے سسٹم آر ٹی ایس نے ’کام‘ کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو نتائج موصول نہیں ہورہے ۔

پنھنجي راءِ لکو