الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے جاری کردہ بیان کے مطابق کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کومطمئن نہ کرسکا اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی قوم کو قبول نہیں ہے۔ 2018 کا انتخاب دھاندلی کی بدترین مثال ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات نادیدہ قوتوں نے استعمال کیے ہیں اور عوام شفاف غیرجانبدارانہ انتخاب سے محروم ہوگئے۔ 8 اگست کو الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج ہوگا۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی غربت کا ذمہ دار ظالم نظام ہے اور اقتصادی راہداری بلوچستان کی ترقی کا بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو برابری کی بنیاد پر سی پیک کا فائدہ پہنچایا جائے۔

پنھنجي راءِ لکو