رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے تحریکِ انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔ عثمان ڈار نے درخواست میں لکھا کہ انہیں خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خواجہ آصف سے صرف 1 ہزار 406 وٹوں سے ہارے ہیں جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم صادر کرے اور گنتی مکمل ہونے تک خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے۔

پنھنجي راءِ لکو