اپوزیشن کوساتھ لےکرچلناعمران خان کاوژن ہے،فوادچوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں اسد قیصر ، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل تھے۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے ایاز صادق کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےاپوزیشن کےتحفظات دور کرنےکاکہاہے، اپوزیشن کےتحفظات کوسناجائےگا ،ہم خورشیدشاہ سےبھی آج ملیں گے ۔
انکا کہنا تھا کہ چیلنجزسےنمٹنےکےلیےیکجہتی کی ضرورت ہے،حکومت اوراپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گےتومعاملہ آگےنہیں بڑھےگا،مختلف معاملات پراپوزیشن کوساتھ لےکرچلناعمران خان کاوژن ہے،ایم ایم اےاوردیگرجماعتوں کوبھی ساتھ لےکرچلناچاہتےہیں۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ پاکستان مسائل میں گھراہواہے،پاکستان کواس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کوپیپلزپارٹی رہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے،درپیش چیلنجزپرقابوپانےکےلیےملکرکوششیں کرناہوں گی،بلاول،شہبازشریف،دیگرکاپارلیمنٹ آنےکافیصلہ خوش آئندہے،احتساب قانونی عمل ہے،جس پرکسی کواعتراض نہیں ہے۔

پنھنجي راءِ لکو