پاک فوج کا یوم آزادی پر قوم کو تحفہ، شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے پاکستانیوں سےقومی مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے تحت آج 20 لاکھ پودے لگائے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی اہلیہ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پاک فوج قومی شجرکاری مہم کے تحت مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگا رہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبزو شاداب پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کیا اور تقریب میں فوجی افسران واہلخانہ سمیت اسکول کے بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگلات میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے اور درخت زندگی ہیں، سب شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائیں گے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ ماحولیاتی ادارے، محکمہ جنگلات، محکمہ زرات سے ملکر کام کریں گے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مہم میں ابھی نہیں یا کبھی نہیں ترجیح ہونی چاہیے اور پاکستان جنگلات سے محروم ہونے والے7 بڑے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات میں اضافے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور ہمیں آئندہ نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان دینا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو