پاک بحریہ نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے

کراچی میں میں مزار گارڈز کی تبدلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈ نٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ،وقار احمد تھے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ نےوزیراعلیٰ سندھ کااستقبال کیاجبکہ وزیراعلیٰ سندھ نےکابینہ کےہمراہ قائم مقام گورنرسندھ کااستقبال کیا ۔
گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا،مزارقائدپرشہریوں اوراساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود ہیں ،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےپرچم کشائی کی تقریب کاافتتاح کیا،اس موقع پرقومی ترانہ بھی بجایاگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پرحاضری دی گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نےپھولوں کی چادربھی چڑھائی، گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے ۔
ترجمان پاک نیوی کے مطابق اعزازی گارڈز نیول اکیڈمی کے دو دستوں پر مشتمل ہیں،گارڈز کا ایک دستہ 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا دستہ بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال یو م آزادی پر فرائض سنبھالتے ہیں،آج کی تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

پنھنجي راءِ لکو