قومی اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکےلیے4امیدوار میدان میں ہیں۔ اسپیکرکےلیےپی ٹی آئی کے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار خورشید شاہ میں مقابلہ ہوگا، دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرکےلیے پی ٹی آئی کے قاسم خان سوری اور اپوزیشن کے لیے اسدمحمود کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔
اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکاانتخاب خفیہ رائےشماری کےذریعےہوگا۔ پہلےمرحلےمیں اسپیکرقومی اسمبلی کاانتخاب ہوگا۔
موجودہ اسپیکرایازصادق نئےاسپیکرکےانتخاب تک اجلاس کی صدارت کریں گے، کسی بھی رکن کوموبائل سےبیلٹ پیپرکی تصویربنانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
ہرووٹرکوبیلٹ پیپرسیکریٹری اسمبلی کی طرف سےجاری ہوگا، امیدواراپنے2،2پولنگ ایجنٹوں کےنام اسپیکرکودے سکیں گے۔
ووٹنگ کے بعد امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سب کےسامنےنتیجے کااعلان کریں گے اور کامیاب امید وار سے حلف لیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو