پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان سے اسپیکر رانا محمد اقبال حلف لیا ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا ۔
اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خفیہ ووٹنگ سے انتخاب ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی نشست کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے محمد مزاری کا نامزد کیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کی جانب سےچوہدری اقبال گجر کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے، ارکان اسمبلی کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں انہیں اسمبلی کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کا نام اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف مجموعی طور پر 175 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 160 کیساتھ دوسرے ، مسلم لیگ 10 سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو