وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ایف بی آر میں اصلاحات کی منظوری کا امکان

وفاقی کابینہ کا تیسرا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کی منظوری کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بڑی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر کے 3 ارکان کی نشستیں ختم کی جائیں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں سےمتعلق قائم ٹاسک فورس کی جائزہ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 24 اگست کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں ہفتے کی چھٹی فوری طور پر ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوقات کار مربوط بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت وفاقی اداروں میں دفتری اوقات صبح 8 سے شام 4 کی بجائے 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، نمازجمعہ کے بعد سرکاری ملازمین کی حاضری 5 بجے تک یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو