چین سے ملنے والا ایک ایک پیسہ امانت سمجھ کراستعمال کیا جارہا ہے، شہبازشریف

بیجنگ(آن لائن نیوزاردو پاور) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والی ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے۔
بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے صدرایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اور ون بیلٹ ون روڈ کے عظیم الشان منصوبے کے اثرات عالمی سطح پرمحسوس کیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بعض مقامات پرتاخیر ہوئی ہے لیکن اورنج لائن میٹروٹرین پر تیزی سے کام کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے تاہم چین کی جانب سے ملنے والی ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے۔
ملاقات کے دوران صدرایگزم بینک نے کہا کہ جس کام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ہوتے ہیں ہمیں اطمینا ن اوراعتماد ہوتا ہے، شہبازشریف وقت پر کام مکمل کرتے ہیں اوریہ انہوں نے ثابت بھی کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو