بدھ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں طاہرالقادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو اعتماد میں لیا۔
عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کیلئے حصول انصاف کی ہر کوشش میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے استعفوں کا مطالبہ بالکل جائز اور معقول ہے ،جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد قتل عام کے ذمہ دار کو پہچاننا مشکل نہیں ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تحریک قصاص کی حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔