کرسمس کے موقعے پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

رات گئے محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے اہم اور خفیہ اطلاع پرجلال پورپیروالا میں کارروائی کی۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پانچ دہشت گرد شہر میں موجود ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے اورپولیس پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمدکرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.