پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پنجاب کے شہر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔
جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12 ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔


