پاکستان نے جنگ پیسوں کیلئے نہیں،امن کیلئے لڑی ،ترجمان پاک فوج

وائس آف امریکا کوانٹرویو میں میجرجنرل آصف غفورنےڈونلڈ ٹرمپ کوواضح جواب دیاکہا کہ عزت و احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ امن کی خاطرلڑی۔
انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی،اب ملک میں دہشتگردوں کا کوئی بھی ٹھکانہ موجود نہیں ہے،پاکستان پر انگلیاں اٹھانے سے امن قائم نہیں ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ امریکی امداد کی معطلی پاکستان کا عزم کم نہیں کرسکتی لیکن امداد کی معطلی سے امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا،تعاون کی معطلی سے باہمی سیکیورٹی کا عمل متاثر ہوگا۔
میجر جنرل آصف غفور کاکہنا تھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایااس کے باوجود پاکستان امن کیلیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.