یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔
سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی کا اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کے اعلان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری پرطنز کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سےاتحاد مبارک ہو۔
کیا اس طرح عوام کاراستہ روک لوگے؟ انشااللہ کبھی نہیں۔
نوازشریف کی عوامی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔
