بدھ کو وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کاجائزہ سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کرےگی۔
اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائےگی جبکہ مختلف ملکوں سے تعاون کی یاداشتوں سمیت 11نکاتی ایجنڈا زیرغور آئےگا۔
ذرائع کا کہناہےکہ نئےآئی جی سندھ کی تقرری کامعاملہ بھی وفاقی کابینہ کےاجلاس میں زیرغور آنےکاامکان ہے۔
سندھ حکومت نے3افسران کےنام بھجوائےہیں جن میں سردار عبدالمجید،کیپٹن ریٹائرڈ عارف خان اورمہرخالق دادلک شامل ہیں۔
