میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کندھ کوٹ کے گرڈ اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی، اور قومی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ اپنے گھر کے اسٹڈی روم میں مردہ پائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.