تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا۔
سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھاپا مارا تو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
خودکش بمباروں سےدستی بم ، سےافغان موبائل سم اوردیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہیں۔
