تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، آئین نےنہیں پارلیمنٹ نےآئین کوتخلیق کیا، تخلیق اپنےخالق سےبڑی نہیں ہوتی۔
راناثناءاللہ نے کہا کہ آئین نےنہیں پارلیمنٹ نےآئین کوتخلیق کیا، آئین میں دیئےگئےحقوق کےتحفظ کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے۔ بنیادی حقوق کو آرٹیکل 62،63کےتابع کردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم صدمےمیں ہے، عدالتوں کےفیصلوں پرتنقیدکرناہماراحق ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ قوم پوچھناچاہتی ہے۔ کیاملک کو ایٹمی پاوربنانانوازشریف کاجرم ہے؟نوازشریف نےکونساجرم کیا،نوازشریف پوری قوم کےسیاسی لیڈرہیں۔
