سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطورچیئرمین سینیٹ اہلیت چیلنج

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھاتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ صادق سنجرانی کی عمر اس وقت تقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی عمر 45 سال درکار ہے لہذا اگر صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔ اس لیے صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.