شریف برادران چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی، ڈاکٹرعاصم

پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعیناتی کے بارے میں مجھےعلم نہیں ہے اور اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اس قسم کی حرکتیں کرنا نہیں ہے۔
ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ خستہ حال کالجز بند ہونے چاہیئں اور ہم نے خستہ حال کالز بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ نوازشریف چوری کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ سےعدالتوں سے تعاون رہا ہے جبکہ میڈیکل کالجز کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے عوام کو لوٹا ہے،احتساب تیز ہونا چاہیے۔
ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ شریف برادران چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں جبکہ یہاں تو ہر آدمی چاہتا ہے میری بادشاہت ہو جائے اور یہ ملک سر پرائز سے بھرا پڑا ہے یہاں کل کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تو نہیں کہا مجھے کیوں نکالا ہے اور نواز شریف نے مجھے راتوں رات اٹھوایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.