اگر ن لیگ کا سینیٹ چیئرمین بن جاتا، تو ادارے تباہ ہوجاتے: عمران خان

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جمہوری آمرزیادہ خطرناک ہوتا ہے، ہٹلرالیکشن جیت کراقتدار میں آیا اورپھر تمام اداروں پر غالب آگیا. اچھا ہوا، ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیا. اگر ایسا ہوتا، تو ادارے تباہ ہوجاتے.
انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے بڑا ڈراما باز کہیں نہیں ملے گا، صبح اٹھ کردیکھو، ہراخبار میں شہباز شریف کی تصویرہوتی تھی، شکرہےکہ عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی تشہیرسے روک دیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہمیں‌ ادارے مضبوط اور انسانوں پرپیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو بھرپور جدوجہد کرنی پڑے گی، ہم سوشل میڈیا کے ذریعے کے مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.