گوجرانوالہ کا دورہ ، عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
عمران خان گوجرانوالہ کے طوفانی دورے کا آغاز دوپہر دو بجے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
عمران خان کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔
سونےکا تاج اور چاندی کابلا ایم این اےمیاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو