مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی سے ’یوم پاکستان کا آغاز‘

23 مارچ یوم پاکستان کا آغاز مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی سے کیا گیا۔ ملک کے دیگر بڑے چھوٹے شہروں میں بھی بارہ بجتے ہی شاندار آتش بازی کی گئی جس سے آسمان رنگ و نور میں نہاگیا۔
پاکستانی قوم آج 78 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گی۔ یہ دن 1940 کو آج ہی کےدن قرار داد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے ایک الگ مادر وطن کی منزل کے حصول کو عملی جامہ پہنانے کےلئے لائحہ عمل فراہم کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ، جمعہ کے روز عام تعطیل ہوگی، اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔
اس دن کی اہم تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ ہے جہاں مسلح افواج کے دستے مار چ کریں گے اور لڑاکا طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ مختلف علاقوں کی ثقافت پر مبنی فلوٹس کی نمائش کی جائے گی۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی جبکہ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سنہا اعزازی مہمان ہونگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہونگے

پنھنجي راءِ لکو