پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، میجر جنرل آصف غفور

میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔
ان کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کی نظرسے نہ دیکھا جائے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہرطرح سے سفارتی حمایت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان گروپوں سے مذاکرات افغان حکومت اور امریکا نے کرنے ہیں لیکن فورم کا حصہ ہونے کے ناطے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
افغان طالبان پرہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن کا انعقاد اپنے وقت پر ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی منظم سیٹ اپ ہے، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سوات میں عوام کے مطالبے پرکنٹونمنٹ بنائی، بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
حکومت فیض آباد دھرنےسے متعلق عدالتی احکامات پر عمل کرے، کوئی قانون کو ہاتھ میں لے توحکومتی مشینری کو حرکت میں آنا چاہیے، حلقہ بندیوں کے معاملے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.