آرمی چیف سے جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے چیف آف جنرل اسٹاف برطانیہ جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی اور دوطرفہ امورسمیت علاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے سمیت دیگراقدامات سے صورتحال بہترہوئی اور پاک افغان بارڈر پراقدامات قابل قدرہیں ۔
چیف آف جنرل اسٹاف برطانیہ جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلے ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور جنرل نکولس نے پیغام پاکستان فتویٰ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ فتویٰ شدت پسندوں کے بیانیے کیخلاف دوررس اثرات مرتب کرے گا۔
پاک افواج کے سپہ سالار نے برطانوی ہم منصب کو خوشحال بلوچستان اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ مہمان جنرل نےآرمی چیف کیساتھ بلوچستان کے گردی جنگل کا بھی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.