شام میں کیمیائی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ میں کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملہ بلاجواز ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔
، ٹرمپ نے کہا کہ جس علاقے میں سنگ دلی کا یہ مظاہرہ کیا گیا وہ شامی فوج کے گھیرے میں اور بیرونی دنیا کے ناقابل رسائی ہے، صدر پیوٹن، روس اور ایران بشار الاسد کی حمایت کے ذمہ دار ہیں۔
