وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران ان کو چین کا دوبارہ صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکے لیےتمام امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی آزمودہ دوستی ہرگزرتےدن کےساتھ مضبوط ہورہی ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایشیاکی ترقی واستحکام کےلیےچینی صدرکاکردارقابل ستائش ہے۔ پاکستان اورچین آئرن برادرز ہیں۔
حال ہی میں ایک بار پھر منتخب ہونے والے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
