نریندر مودی خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کھڑی شریف میر پورآزاد کشمیرمیں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی خطے کا بڑا دہشت گرد ہے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کر رہا ہے اور آج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آج ایل او سی پر امتحانی سینٹر پر بھی گولہ باری کی گئی ہے اور مقبوضہ وادی میں لوگوں پر زندگی عذاب بنادی گئی ہے۔ مودی کی پالیسی ہے کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو کچل دو۔
کشمیری نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ تشویشناک ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں طالب علموں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔
ہندوستانی فوج میں کشمیریوں کو قتل کرنے پر ترقی ملتی ہے جبکہ مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے جاؤں گا اور مودی خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔
بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور آج مقبوضہ وادی میں 4 کشمیریوں کو شہید، 70 سے زائد زخمی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ناکامی بھارتی فوج کا مقدر ہے اور بھارتی فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ بھارتی دہشت گردی پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.