مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔
ہڑتال کی کال کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.