پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،سربراہ چینی فضائیہ

رسالپورکی پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندارتقریب ہوئی،تقریب میں چینی فضائیہ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
پچاسی ویں انجینئرنگ کورس کی پریڈمیں کل ایک سو نو کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں دو سعودی کیڈٹ بھی شامل ہیں، جوانوں نےقومی ترانہ پڑھا توملی جذبےسے ماحول گرما گیا۔
چینی فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ تقریب میں کامیاب کیڈٹس کوایوارڈز اورٹرافی سےنوازاگیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمدکامران، چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی انجینئرنگ ایوی ایشن کیڈٹ حمزہ حسین اور چیف آف ایئراسٹاف فلائنگ ٹرافی امیرحمزہ ڈوگر کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ فرخ اقبال کواعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
سربراہ چینی فضائیہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لےہینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت میرےلئےاعزازہے، تقریب نے مجھے 40سال پہلے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یادد لادی، پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
چینی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ ملکی سلامتی کےلئے ملٹری کیریئرکاآٓغاز کررہے ہیں، کیڈٹس کی تعلیم وتربیت کرنیوالےاساتذہ کوخراج تحسین ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین میں گہرےدوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ممالک کی افواج میں بھی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.