ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت اورا حترام سے منائی گئی

شب معراج کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام کیا گیا علمائے کرام واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی۔
ستائیس رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضواکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔
اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر رسول اکرمﷺ نے اپنی امت کو 5 نمازوں کا خوبصورت تحفہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.