میرے اور نوازشریف کیس میں مطابقت کی کوشش افسوسناک ہے، جہانگیرترین

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ایک سکہ بند منی لانڈررہے اور میرےاورنوازشریف کے کیس میں مطابقت کی کوشش افسوسناک ہے۔
جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آمدن کی دستاویزدکھائیں نہ اثاثوں کاثبوت دیا ۔ انہوں نے سوائے قطری کے سوا دستاویزی ثبوت نہیں دیا اور اپنے فلیٹس بھی ظاہر نہیں کیے جب کہ میرے ٹیکس شدہ آمدن کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپنی آمدن اور اثاثوں کی پوری تفصیلات عدالت میں پیش کیں ہیں ، میرےخلاف فیصلہ تکنیکی وجوہات پر صادر کیاگیا اور میری نظرثانی کی درخواست زیرالتواءہے۔
سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.