ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے بہادر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج پھر اپنےمرکز بہادر آباد آگیا ہوں اور یہاں آنے کا مقصد کچھ دیر قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 5 مئی کو ملکر ایک جلسہ کریں گے اور جلسہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ مشترکہ ہو بلکہ مقصد بڑا ہے۔ یکجہتی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو نا کام بنائیں گے اور 5 مئی کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پیپلز پارٹی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ نہیں جلسی کیا ہے۔ ہمارا یہ نعرہ ہے”ادھر ہم اور تم بھی ادھر”۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے ہمارے پاس دو تاریخ 4 اور 5 مئی ہے اور 5 مئی کا جلسہ مہاجر قوم کے جذبات کے اظہار کے لیے رکھا ہے۔ پاکستان خون بن کر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر آپ کی نفرت کے باعث ہی متحد ہوئے ہیں اور 5 مئی تک سب کو ہر طرح کے سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔
