پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، نیشنل سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی اور مختلف علاقوں کا کنٹرول سول انتظامیہ کو سونپنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے اور پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور عوام اور سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں سے کامیابیاں ملیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.